متحدہ عرب امارات پر ایرانی حملے: اب تک 11 افراد جاں بحق اور 188 زخمی، دفاعی نظام نے مزید میزائل گرا دیے

11 killed, 188 injured since the start of Iranian attacks on the UAE
 

متحدہ عرب امارات کے محکمہ دفاع نے منگل (31 مارچ 2026) کو ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں اور ڈرونز کی ایک نئی لہر کو ناکام بنا دیا۔ تازہ ترین کارروائی میں اماراتی فضائی دفاعی نظام نے 8 بیلسٹک میزائل، 4 کروز میزائل اور 36 ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، حملوں کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 433 بیلسٹک میزائل، 19 کروز میزائل اور 1,977 ڈرونز کو روکا جا چکا ہے۔

حکام نے تصدیق کی ہے کہ ان حملوں کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور پر 11 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے 2 اہلکار، فوج کے ساتھ کام کرنے والا ایک مراکشی سول ٹھیکیدار اور مختلف قومیتوں کے 8 عام شہری شامل ہیں۔ اماراتی وزارت دفاع نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ان حملوں میں اب تک مجموعی طور پر 188 افراد زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت معمولی سے لے کر تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ زخمیوں میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، مصر، فلپائن اور افغانستان سمیت کئی ممالک کے شہری شامل ہیں۔ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی خطرے کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے اور ملک کی سلامتی، استحکام اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.