پیر کو 135 اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ کی گئیں

 

Street crime in Karachi

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران جرائم کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اوڈھو نے اپنی رپورٹ پیش کی ۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹے  کے دوران شہر بھر میں135 اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جن میں 46 موبائل فون اور/نقدی چھیننے، 6 کارچوری ہونے کی، 10 موٹر سائیکل چھیننے اور 73 چوری ہونے کی وارداتیں شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹے  کے دوران پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان 3 مقابلے ہوئے، دورانِ مقابلہ 3 جرائم پیشہ افراد ہلاک جبکہ 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ 9 اسٹریٹ کرمنلز /چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ  مجموعی طور پر 139 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں 24 اسٹریٹ کرمنلز اور ڈاکو، 21 کار لفٹرز، 15 افراد کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر، 29 منشیات فروش یا سپلائیر جبکہ 50 دیگر جرائم میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا۔

برآمدگی کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایاگیا کہ پولیس نے مختلف چھاپوں یا کارروائیوں کے دوران 13 غیر قانونی اسلحہ، 3 ہینڈ گرینڈز، 10 کلو گرام چرس، 740 گرام آئس، 14چوری کے موبائل فون اور 17 مسروقہ گاڑیاں جن میں ایک  کار اور 16 موٹر سائیکلیں شامل ہیں ، برآمد کی گئیں۔

 

 

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.