کشمیری صحافیوں کی ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات

 

Delegation of Kashmiri journalists met Dr Farooq Sattar of MQM

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز پر کشمیر سے مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے صحافیوں کے وفد نے رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار و اراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی اور ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی شعبہ اطلاعات کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے بھارت کی جانب سے 5 اگست کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہر فورم پر موثر آواز اُٹھانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم چاہتی ہے کہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہو نہ کے کسی کی ذاتی خواہشات کے مطابق اور ہم جلد ایک ایسا فورم بنائیں گے جس کے ذریعے مختلف علاقوں سے صحافی کراچی کے دورے کریں اور کراچی کے صحافی ملک کے دور دراز علاقوں کے وزٹ کریں تاکہ سب ایک دوسرے کو درپیش مسائل سے آگاہ ہو سکیں۔

فاروق ستار نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم جتنی شہری سندھ کی جماعت ہے اتنی ہی کشمیر کے مظلوموں کی جماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قیام سے لیکر آج تک ایم کیو ایم کے خلاف عوام کے دلوں میں نفرتیں پیدا کی گئیں کیوں کہ ایم کیو ایم غریب و متوسط طبقہ کی جماعت ہے اسی لیے مظلوم عوام کو آج تک ایم کیو ایم سے دور رکھا گیا کہیں یہ بھی ایم کیو ایم کے ساتھ ملکر حقوق کی جنگ شامل نہ ہوجائیں،آج صحافی برادری معاشرے میں دانستہ طور پر ایم کیو ایم کیلئے پھیلائی نفرتوں کو ختم کرنے کا موثر ذریعہ بن سکتی ہے۔

کشمیر سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں مضبوط رابطوں کی اُمید کا اظہار کیا۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.