حاملہ خاتون پر تشدد کرنے والا سکیورٹی گارڈ گرفتار، مقدمہ درج

Security Guard arrested

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں حاملہ خاتون پر مبینہ تشدد کرنے والے سکیورٹی گارڈ
 کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کو گرفتار کرلیا گیا
 ہے۔

 سکیورٹی گارڈ کے تشدد کا معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب خاتون پر سکیورٹی گارڈ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا  پر وائرل ہوگئی۔

کراچی پولیس چیف نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کریں۔ پولیس چیف کی ہدایت کی روشنی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج اپنی تحویل میں لی، واقعہ کا مقدمہ نمبر

745/2022 درج کر کے مبینہ تشدد کرنے والے گارڈ کو گرفتار کر لیا۔  ایف آئی آر کے مطابق خاتون ثنا اکرام الدین نعمان گرینڈ سٹی کے ایک فلیٹ میں ماسی کا کام کرتی ہے۔ وقوعہ والے دن اس کا بیٹا کچھ سامان دینے آیا لیکن اسے گارڈ نے اندر نہیں آنے دیا جس پرحاملہ خاتون معلوم کرنے گیٹ پر پہنچی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق  جب گارڈ سے معلوم کرنا چاہا تو گارڈ اشتعال میں آگیا اور خاتون پر تشدد کیا جس سے وہ زمین پر گر گئی۔بعدازاں اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسے فوری طبی امداد دی گئی۔

پولیس واقعہ کے مزید شواہد اکٹھے کررہی ہے جبکہ گواہوں اور علاقے میں موجود افراد کے بیانات بھی قلمبند کیے جارہے ہیں۔؎

گرفتار سیکورٹی گارڈ کو مزید پوچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا جسے پیر کو عدالت میں پیش کرکے پولیس ریمانڈ لیے جانے کا امکان ہے۔

FIR against security guard



کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.