مودی جی تم جنگ ہارچکے، الیکشن بھی ہارو گے

تحریر:کاشف فاروقی
 

14فروری کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والا پلوامہ حملہ اور پھر بھارت کی جارحہ مزاجی کو اس وقت بریک لگے جب پاکستان نے لائن آٖف کنٹرول کی بھارتی خلاف ورزی اور جیش محمد کے مبینہ تربیتی مرکز پر حملے کے دعوے کے جواب میں بغیر لائن آف کنٹرول عبور کئے دو بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے، ایک طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گرا جس میں سوار دونوں پائلٹ مارے گئے جبکہ دوسرا آزاد کشمیر میں زمین بوس ہوا، اور اس طیارے کا پائلٹ زندہ سلامت پکڑا گیا۔

یہ وہ ٹرنگ پوائنٹ تھا جب بھارتی حکومت اور ان کے بڑبولے میڈیا کی گیدڑ بھپکیوں کو نہ صرف جواب ملا بلکہ وہ سوچے پر مجبور ہوئے کہ جنگ 71 میں پاکستان کو شکست دینا بہت پرانی بات ہوگئی ہے۔ روز روز سنڈے نہیں ہوتا۔

بھارت کو دو جوتے پڑے تو 12 دن سے تمام تر بھارتی خلاف ورزیوں اور پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کے باوجود سوئی ہوئی عالمی برادری بھی نیند سے بیدار ہوگئی۔ پاکستان کے جواب سے پہلے تو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کہ پاس وقت ہی نہیں تھا کہ وہ بھارت کو سمجھا سکیں کہ پاکستان بھی ایک ایٹمی قوت ہے اور جنگ نہ صرف دو ملکوں بلکہ تمام عالم کیلئے خطرناک ہوگی مگر لاڈلے کی جوتے باری کے بعد ویتنام کے دورے پر آئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرم نے نیوز کانفرنس کے دوران خود ہی پاک بھارت کشیدگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہہ دیا ہے "انہیں توقع ہے کہ اچھی خبر جلد آنے والی ہے۔"

پاکستان نے بھارت کو کرارا جواب دینے کے بعد بھی امن پسندی کی راہ نہیں چھوڑی اور وزیر اعظم عمران خان نے ایک مرتبہ بھر بے وقوف مودی کو سمجھایا کہ اللہ نے وزیر اعظم بناہی دیا ہے تو عقل سے کام لو، جنگ کی ضد چھوڑو، جنگ صرف اور صرف تباہی لاتی ہے۔ ایسا نہ ہوکہ بھارت کے بے وقوف حکمرانوں اور میڈیا کی غلطی کی سزا غریب بھارتی ناگرک بھی بھگتیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے  گرفتار کئے گئے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہہ دیا ہے کہ ہم امن کی جانب قدم بڑھانے میں پہل کررہے ہیں۔

مودی جی ابھی نندن انڈیا واپس لوٹ چکے ہیں ان سے بھی پوچھ لینا وہ بھی جنگ نہیں چاہتا کیونکہ یہاں جو بھی آتا ہے وہ امن پسند ہوجاتا ہے۔ جنگ کی ضد چھوڑ دو۔۔۔ تم جنگ لڑنے سے پہلے ہی ہار چکے ہو اور اب الیکشن جتینا بھی تمھارے بس کی بات نہیں رہی۔

1 تبصرہ:

  1. 14فروری کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والا پلوامہ حملہ اور پھر بھارت کی جارحہ مزاجی کو اس وقت بریک لگے جب پاکستان نے لائن آٖف کنٹرول کی بھارتی خلاف ورزی اور جیش محمد کے مبینہ تربیتی مرکز پر حملے کے دعوے کے جواب میں بغیر لائن آف کنٹرول عبور کئے دو بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے، ایک طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گرا جس میں سوار دونوں پائلٹ مارے گئے جبکہ دوسرا آزاد کشمیر میں زمین بوس ہوا، اور اس طیارے کا پائلٹ زندہ سلامت پکڑا گیا۔
    kashmir

    جواب دیںحذف کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.