کچرا اٹھانے کی ذمہ دار چینی کمپنی ہڑتال پر، کراچی کے ضلع غربی میں کچرے کے ڈھیر
کراچی کے ضلع غربی میں چائنیز کمپنی کی ہڑتال کے باعث علاقہ کچرے کے ڈھیر کا منظر پیش کرنے لگا، بلدیاتی نمائندوں نے صوبائی وزیر سے مداخلت کی درخواست کردی۔
ضلع غربی میں کچرا اٹھانے کا ٹھیکہ سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ نے چین کی ایک نجی کمپنی کو دیا ہے تاہم کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اسے ڈیزل اور پٹرول کی مد میں ادائیگیاں نہیں کی گئیں ہیں جس کے باعث پانچ دن سے کچرا اٹھانے کی گاڑیاں کھڑی ہیں۔

بلدیہ کے منتخب نمائندوں سے ان کے حلقہ کے عوام سوال کررہے ہیں کہ کچرا کیوں نہیں اٹھایا جارہا جس پر عوامی نمائندے پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر چین کی کمپنی کو ڈیزل اور پٹرول نہیں مل رہا تو اس میں ان کا یا ان کے حلقہ کے عوام کا کیا قصور ہے۔
بلدیاتی نمائندوں نے صوبائی وزیر بلدیات سعید میمن سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملہ میں مداخلت کریں اور عوام کا مسئلہ حل کرائیں۔
Post a Comment