ہم شاید آخری نسل!

Karachi Pakistan in 1980
 

تحریر: منصوراحمد

ہم شاید صدی کی آخری نسل ہیں جنہوں نے وہ کچھ دیکھا جو اب آنے والی نسل کو بتائیں گے تو ان کو یقین نہیں آئے گا ۔

پی ٹی وی پر اسکول جانے سے پہلے پانچ منٹ کا کارٹون دیکھنا ۔۔ہم شاید آخری نسل ہیں جنہوں نے لیڈ پر فلمیں دیکھیں

ہم نے شادی بیاہ کی تقریبات میں گلی محلوں کو سینما بنتے دیکھا جب پردے پر فلم دکھائی جاتی تھی

ہم ہی وہ نسل ہیں جو دوردرشن دیکھنے کے لیے چھت پر کھڑے ہوکر انٹینا گھماتے رہتے، بھارت کے چینل دیکھنے کے لیے بوسٹر سے لےکر گھروں کے برتن انٹینے پر لگاتے تھے

انٹینا سیٹ کرنا بھی ایک امتحان تھا، کبھی آواز غائب ہوتی تو کبھی تصویر غائب۔۔۔ دونوں کو یکجا کرنا دنیا فتح کرنے کے برابر ہوتی تھی

جب این ٹی ایم اور ایس ٹی این ٹی وی چینل آیا تو ہمیں ایسا لگا جیسے کوئی انقلاب آگیا ہو ،،،ساتھ بجے روز کارٹون ہرروز ایک انگلش اور ایک اردو فلم

ایسا لگا جیسے زندگی بدل گئی ۔۔۔ایس ٹی این آنے سے پہلے چھپن چھپائی ،پٹوگرم ،لنگڑی پالہ کھیل کھیل کر شام گزرتے تھے

ہم شاید وہ آخری نسل ہیں جو وی سی آر پر فلمیں دیکھتے تھے اور فلم کا پرنٹ اگر خراب ہوتو دس کے کڑک نوٹ سے وی سی آر کا ہیڈ صاف کرتے تھے

گلی ڈنڈا کھیلتے تھے ٹائر کو بائیک سمجھ کر دن بھر گلیوں میں گھماتے پھرتے تھے ۔۔لٹو چلاتے تھے پتنگ اڑاتے تھے

ہم شاید وہ آخری نسل ہیں جو دن بھر لائن مین یعنی ٹیلی فون کے لائن مین کے پیچھے بھاگتے پھرتے تھے کہ گھر کا ٹیلی فون ٹھیک سے کام نہیں کررہا

موسیقی کے دیوانوں نے بھی آنکھوں کے سامنے بڑی تبدیلی دیکھی گرامو فونو ترقی کرتے کرتے ٹیپ ریکارڈر میں بدلا،ایف ایم آیا تو میوزک کو ایک نیا تڑکا لگا

یاد ہے ذرا ذرا وہ آڈیو کیسٹ خرید کر لانا پھر دوستوں پر بھرم مارنا ۔۔۔۔ اور پھر سی ڈیز سے ہوتے ہوئے جدید ایمپلی فائر اور آڈیونک وائی فائی کا انقلاب دیکھا۔

ایس ٹی این نے زندگی میں تھوڑے بہت رنگ بھرے ۔۔۔میوزک چینل چارٹ ،چاند گرہن جیسے ڈرامے اور پروگرام ہماری نوجوانی میں آئے

پھر آہستہ آہستہ زندگی کی گاڑی ترقی کی جانب دوڑنے لگی کیبل سسٹم آیا اور وی سی آر کا دو ر کہیں دور بہت دور جاتا گیا اور آج کی نسل کو شاید وی سی آر کا پتہ بھی نہ ہو

ہم شاید وہ آخری نسل ہیں جنہوں نے کیفوں میں جاکر انٹرنیٹ کا استعمال کیا ۔۔۔ای میل کیں ،،،چیٹ رومز پر گپ شپ کیں

ان کو اگر بتائیں کہ وی سی آر کتنی بڑی تفریح تھی ۔۔۔تو وہ یقین نہیں کریں گے ۔۔۔پانچ منٹ کا کارٹون اور اب یہ دور ہے کہ بیک وقت کئی کارٹون چینل موجود ہیں جن پر ہروقت عجیب وغریب کارٹون آتے رہتے ہیں فلموں کے چینل موجود ہیں ہر آنے والی نئی فلم رات میں کیبل پر نشر ہورہی ہوتی ہے

کیبل نے آکر پرائیویٹ چینل متعارف کرادئیے ایک وقت تھا جب پاکستان میں بھارتی ڈراموں کی بھرمار تھی ۔گھر کی خواتین ساس بھی کبھی بہو تھی یا کہانی گھر گھر کی کہانیاں سناتی نظر آتیں تھیں ۔۔پھر وہ دور بھی ختم ہوگیا اب پاکستان میں ترکی کے ڈراموں کی بھر مار ہے ۔۔

موبائل آئے تو زندگی میں ایک نئی تفریح کا آغاز ہوا ۔۔چوہدری موبائل سے لےکر چھوٹے چھوٹے موبائل۔۔۔نوکیا کے موبائل ۔۔بٹنوں والے موبائل ۔ہم وہ آخری نسل ہیں جنہوں نے ریڈیو والے موبائل پر خوب ایف ایم سنا ،،۔۔

پھر وقت نے کروٹ بدلی اب ہر کسی کے ہاتھ میں اسمارٹ فون ہے ۔دنیا کی ہر تفریح انگلی کے ایک اشارے پر آپ کے موبائل پر موجود ہے ۔۔۔اور آجکل کے بچے اس اسمارٹ فون کے دیوانے ہیں

آج کی نسل کو کیا معلوم ایک پانچ منٹ کے کارٹون کے لیے گھنٹوں پہلے سے ہم تیاری کرتے تھے ،،جب ہی تو کہہ رہے ہم شاید آخری نسل ہیں ۔بقول ناصر کاظمی

اک نیا دور جنم لیتا ہے

 ایک تہذیب فنا ہوتی ہے۔۔

باقی رہے نام اللہ




اس تحریر کے مصنف منصور احمد ایک معروف نیوز ٹی وی چینل سے منسلک ہیں۔ منصور احمد مختلف ٹی وی چینلز، اخبارات و جرائد میں کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ مصنف سے رابطہ کرنے کے لیے خبر کہانی کو ای میل کیجیے۔ 

مندرجہ بالا تحریر خبر کہانی کی ایڈیٹوریل پالیسی کی عکاس نہیں اور خبرکہانی کا بلاگر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

3 تبصرے:

  1. اسلام وعلیکم منصور احمد صاحب کیا کہنے آپ کے سچ ہے کہ ہم آخری نسل ہیں ۔۔۔۔۔۔ ویڈیو گیم کھلنے کیلئے کھنٹوں لڑکوں نے گیم کی دکان پر لگائیں ہیں ، لڑکیاں نے گڑیا گڈے کی شادی کر وائی ہے ،والد کے گھر پر موجودگی سے گھر میں معصوم بن کر رہے ہیں ، ٹیوشن یا مدرسے کی چھوٹی کے بعد بادام کے درخت پر چڑھ کر چوٹ ماری ہے اور کپڑے پھاڑے ہیں ۔۔۔۔۔ اور ہم ہی وہ آخری نسل ہیں جو دوستوں سے لڑائی جھگڑے بہت کرنے یعنی گھر کے بڑوں میں شکایت پہنچ جانے پر بھی دوسرے دن ساتھ کھیلتے تھے ۔۔۔۔۔۔بڑوں کے آگے خاموشی اور دوستوں کے ساتھ ہر کھیلونا شیئر کرتے تھے

    جواب دیںحذف کریں
  2. Harrah's Reno - Casino, Reno, NV Hotels - Mapyro
    Free 공주 출장마사지 WiFi in rooms 강릉 출장안마 at Harrah's Reno Reno, NV. 춘천 출장마사지 4 outdoor swimming pools and a Jacuzzi. The only 문경 출장안마 non-smoking casino in Reno. No smoking  Rating: 4 · ‎9 votes 대전광역 출장마사지

    جواب دیںحذف کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.