چینی صدر کا ماحولیاتی تحفظ اور اقتصادی ترقی پر زور

 President of China

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانے کی کوشش کررہا ہے لیکن معاشی ترقی کو ماحولیاتی تحفظ کے نام پر قربان نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیرکو عالمی اقتصادی فورم دوہزاربائیس کے غیرمرئی اجلاس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شی جن پھنگ نے ماحولیات کومحفوظ بنانے کیلئے ترقی کی قربانی کو مچھلی پکڑنے کیلئے درخت پر چڑھنے سے تشبیہ دی۔

شی نے کہا کہ ہمارے اس فلسفے کی رہنمائی میں کہ صاف پانی اور سرسبز پہاڑ سونے اور چاندی کی طرح قیمتی ہیں، چین اپنے پہاڑوں، دریاؤں، جنگلات، کھیتوں، جھیلوں، گھاس کے میدانوں اور صحراؤں کا مجموعی ماحولیاتی تحفظ اور ان کی منظم نگرانی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین ماحولیاتی نظام کے تحفظ، آلودگی کی روک تھام اور انسداد کو تیز کرنے اور اپنے لوگوں کے رہنے اور کام کرنے کے ماحول کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.