عبدالوحید پنجوانی کی ناصر حسین کو وزیر بننے پر مبارکباد،علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا

Abdul Waheed Panjwani congratulates Provincial Minister Nasir Hussain Shah

 اوکھائی میمن جماعت کے صدارتی امیدوار عبدالوحید پنجوانی نے جمعہ کی صبح جناب ناصر حسین شاہ کو صوبائی وزیر بننے پر مبارکباد دی۔

ملاقات میں عبدالوحید پنجوانی نے ناصر حسین شاہ کو حسین آباد میں میٹھے پانی کی عدم فراہمی، روڈ اور گلیوں کی خستہ حالت، موسمیات کے علاقے میں قائم کچرا کنڈی، میمن سوسائٹی میں گندگی اور پینے کے پانی سمیت کئی بنیادی مسائل سے آگاہ کیا۔


اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ میں ان تمام مسائل سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو آگاہ کروں گا اور بہت جلد میں اور وزیراعلیٰ آپ کے علاقوں کا اچانک دورہ بھی کریں گے۔

دی اوکھائی میمن جماعت کے انتخابات تیس ستمبر کو ہوں گے۔ ان انتخابات میں عبدالستار جکھورا، محمد شکیل گٹا بھی صدارتی امیدوار ہیں جبکہ عبدالوحید پنجوانی مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔


1 تبصرہ:

  1. again peoples party there in sindh why people not understanding their situations are worst than anywhere else a lot of cruelty why they did not change the situation
    sindh

    جواب دیںحذف کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.