بائی پاس مویشی منڈی میں رونقیں عروج پر، ملک بھر سے دلکش جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری

 ۔ Northern Bypass Cattle Market Karachi 2026 day 10 updates.

 کراچی کے ناردرن بائی پاس پر قائم 'عوام دوست مویشی منڈی 2026' کے دسویں روز بھی گہما گہمی عروج پر رہی۔ ملک کے مختلف حصوں سے خوبصورت اور دلکش قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ منڈی انتظامیہ کے مطابق، پنجاب اور سندھ کے مختلف اضلاع سے بیوپاری اپنے بہترین مال کے ساتھ منڈی پہنچ رہے ہیں، جس کے باعث پنڈال کی رونقوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

منڈی کے ایڈمنسٹریٹر طارق تنولی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ساہیوال سے بیوپاری اللہ دتہ 91 جانوروں کے ہمراہ منڈی پہنچے ہیں، جبکہ نواب شاہ کے بیوپاری فیصل 50 سے زائد جانور لے کر پنڈال میں داخل ہو چکے ہیں۔ طارق تنولی کا کہنا تھا کہ ہم بچپن سے مویشی منڈی میں قربانی کے جانور لے کر آ رہے ہیں اور اس سال بھی عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

میڈیا کوآرڈینیٹر کے مطابق، کراچی کے علاقے سرجانی سے تعلق رکھنے والے بیوپاری احتشام نے بھی اپنا پنڈناردرن ال سجا لیا ہے۔ احتشام کی خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنے تمام خوبصورت اور صحت مند جانور گھر کی چھت پر پالے ہوئے تھے۔ بیوپاری احتشام کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 12 سال سے ایشیا کی اس سب سے بڑی مویشی منڈی میں اپنے جانور لا رہے ہیں۔

منڈی میں اس وقت مختلف نسلوں کے جانور خریداروں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ بیوپاری احتشام کے مطابق، ان کے پاس پنجاب، میل کراس، چولستانی اور براہمن نسل کے نایاب اور فربہ جانور موجود ہیں۔ منڈی میں آنے والے خریداروں نے جانوروں کی صحت اور خوبصورتی کو سراہا ہے، جبکہ انتظامیہ نے آنے والے دنوں میں جانوروں کی تعداد میں مزید اضافے کی توقع ظاہر کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.