کراچی: ایف آئی اے کی کاپی رائٹ خلاف ورزی پر کارروائی، کمپنی مالک گرفتار

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی پر تنظیم تاج کو گرفتار کر لیا۔ FIA Corporate Crime Circle Karachi arrests suspect for copyright violation.

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے کاپی رائٹ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف  کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ کارروائی پیر کے روز کراچی میں ایک نجی کمپنی کی شکایت پر کی  گئی۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کو "ایم ایس بلو ٹیک الیکٹرک پرائیویٹ لمیٹڈ" نامی کمپنی کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی کہ کچھ عناصر ان کے رجسٹرڈ کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ اس شکایت پر فوری ایکشن لیتے ہوئے کارپوریٹ کرائم سرکل کی ٹیم نے چھاپہ مارا اور مبینہ کمپنی کے مالک تنظیم تاج کو گرفتار کر لیا۔

چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے بڑی مقدار میں ایسا مواد برآمد ہوا ہے جو کاپی رائٹ قوانین کی خلاف ورزی کر کے تیار کیا جا رہا تھا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ اس نیٹ ورک میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ایف آئی اے نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی ادارے کے قانونی حقوق اور کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا تاکہ کاروباری حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.