پاکستانی طلباء کی نظریں بیجنگ 2022 سرمائی اولمپکس پر

China olympics

ایِن چھوان (شِنہوا)  شیر کا چینی قمری  نیا  سال قریب ہے جبکہ بیجنگ 2022 سرمائی اولمپکس کا کاؤنٹ ڈاؤن بھی شروع ہوچکا ہے۔

چین میں موجود انتیس  سالہ پاکستانی طالب علم نواز شاہ کا کہنا ہے کہ وہ سرمائی اولمپکس کے کھیلوں سے متعلق عوام میں جوش کو محسوس کررہے ہیں۔ نواز شاہ چین میں طبی تعلیم حاصل کررہے ہیں اور وہ ننگ شیا یونیورسٹی میں متعدی بیماریوں کےپوسٹ گریجویٹ کے تیسرے سال میں زیرتعلیم ہیں۔ ان کا تعلق خبیرپختونخوا کے علاقے مالاکنڈ سے ہے۔

ننگ شیا یونیورسٹی نے سرمائی کھیلوں سے متعلق آگاہی کے لیے پروگرام منعقد کیا تھا تاکہ بین الاقوامی طلبا کوبرف پر سائیکل چلانے اور آئس سلیج ریسنگ جیسے کھیلوں کا تجربہ ہوجائے۔

نواز شاہ  تنزانیہ، فجی، زمبابوے اور بنگلہ دیش سمیت سات ممالک سے تعلق رکھنے والے ان ستائیس بین الاقوامی طلبا میں شامل تھے جو ان سرگرمیوں میں مصروف رہا۔

تمام سرمائی تفریحی کھیلوں میں سے، شاہ کو برف کی ٹیوب پر پھسلنا سب سے زیادہ پسند ہے، انہوں نے اس کے پانچ راؤنڈز کئے۔ شاہ نے کہا کہ " میں احساسات کے اندر پرواز کر رہا ہوں "۔ نواز شاہ نے مزید کہا کہ انہوں نے سرمائی کھیلوں میں تیس کروڑ افراد کو شامل کرنے بارے چین کی کوششوں کو اچھی طرح سے سمجھا ہے۔

نواز شاہ نے کہا کہ اب ’’ میں بیجنگ 2022 کےبارے سب کچھ جان گیا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ تمام کھلاڑی اپنے اپنے شعبے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنی پوری کوشش کریں گے اور خود کو بہترین ثابت کرسکیں گے۔"

شاہ نے کہا کہ مجھے موسم سرما سب سے زیادہ پسند ہے۔ میرے آبائی شہر کی طرح این چھوان میں بھی موسم سرما میں خشک سردی ہوتی ہے۔ اساتذہ اور ہم جماعت بہت اچھے ہیں اور میں خود کو گھر میں محسوس کرتا ہوں۔ شاہ  نے چین میں اپنی 11 سالہ تعلیم  کے دوران ملک بھر کے 20 سے زیادہ شہروں کا دورہ  کیا ہے۔ وہ شمال میں  ہاربن آئس اسنو ورلڈ بھی گئے  اور برف کے نہایت چمکیلے مجسموں سے بہت  متاثر ہوئے ہیں ۔

ایک اور طالب علم اکتیس سالہ محمد سعد کا تعلق  پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے ہےاور اب وہ ننگ شیا میڈیکل یونیورسٹی میں آرتھوپیڈک سرجری کی اپنی پوسٹ گریجویٹ ڈگری حاصل کر رہےہیں۔  سعد کے مطابق وہ پاکستان کے  ان دوسرے شہروں کا سفر کرنا پسند کرتےہیں  جہاں موسم سرما میں بہت زیادہ برف باری ہوتی ہے۔

سعد کو پہلے پہل سرمائی کھیلوں میں اتنی دلچسپی نہیں تھی لیکن پچھلی بار یونیورسٹی کےزیر اہتمام سرمائی کھیلوں  کے بعد سے  حالات بدل گئے ہیں۔

سعد نے یہ جانتے ہوئے بیجنگ 2022 سرمائی اولمپکس پر زیادہ توجہ دی کہ پاکستان اس تقریب میں شرکت کرے گا۔ سعد نے کہا  کہ میں بیجنگ میں تمام اولمپک کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں ۔


کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.