شنگھائی میں چین پاکستان ثقافت وفن کے تبادلے کی نمائش کا انعقاد

70th anniversary of establishing Pak-China diplomatic relations


شنگھائی(شِنہوا)سال 2021  میں چین اور پاکستان کے مابین سفارتی تعلقات قائم ہونے کی 70ویں سالگرہ ہے اور شنگھائی باؤکو فن مرکز(شنگھائی مینار) نے 26 جولائی سے 8 اگست  تک "امیج میکنگ " قومی خزانہ جمع کرنے والوں کی ایک نمائش کا انعقاد کیا۔

نمائش کو شنگھائی میں پاکستانی قونصلیٹ کی حمایت حاصل تھی، اس کا مقصد 2 قدیم تہذیبوں کے ساتھ ساتھ قدیمی اور عصری فنون کے درمیان ثقافتی تبادلے کو واضح کرنا ہے۔

"امیج میکنگ" میں قالین ، پینٹنگز اور تصاویر بطور کیریئر استعمال ہوتی ہیں جو کہ قالین اور فوٹو گرافی کے میدان میں امیج میکنگ کی تاریخ کا پتہ لگاتی ہے۔

قالین آرٹ کی مرکزی ٹائم لائن  کے طور پر قالین آرٹ 4 ادوار پر مشتمل ہے جن میں  قدیم مصر ، عرب کاسنہری دور ، مغلیہ سلطنت اور ہم عصر دور شامل ہیں۔ یہ حاضرین کو پورے قالین کے فن کی ترقی کے سیاق و سباق کو تیزی سے سمجھنے میں مدد کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

نمائش  میں چھت ، دیواروں اور فرش پر قالین لٹکا ئے اوربچھائے گئے تاکہ حاضرین مکمل طور پر ایک شاندار قالین کی دنیا میں داخل ہو سکیں۔

1 تبصرہ:

  1. One of the good issues about taking part in} free online roulette is the variety of completely different video games on supply. Unlike the basic version you may discover at land casinos in 2022, taking part in} at anonline roulette casinoopens a world of exclusive roulette variations unavailable elsewhere. European Roulette 점보카지노 is the variation which provides one of the best participant odds. There’s no double “0” on the European wheel, decreasing the home edge comparability to|compared to} its American counterpart. When you play online roulette for real cash at certainly one of our beneficial sites, have the ability to|you possibly can} count on a good game, with frequently audited RNGs guaranteeing every spin of the wheel is actually random.

    جواب دیںحذف کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.