ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر امریکی تعاون سے وبینار کا اہتمام

 

Webinar on World Environment Day

ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر امریکی محکمہ خارجہ  کےکمیونیٹی  ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو  پرگرام کے تحت کراچی میں ویبینار کا اہتمام کیا گیا۔۔

 "انوائرمنٹلزم ان اسلام "کے موضوع پر بات کرتے ہوئے شرکا کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی مسائل پر قابو پانے کے لیے نوجوانوں کا کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہے ۔ویبینار میں اسلام میں ماحول کو صاف رکھنے سے متعلق آگہی فراہم کی گئی ،مقررین کا کہناتھا کہ ماحولیاتی تبدیلی  مغربی ایجنڈہ نہیں بلکہ ماحول کو صاف رکھنے کی تلقین قران اور حدیث میں بھی کی گئی ہے ۔

 پاکستان میں ایسے  لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں نہیں جانتی ، بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ یہ صرف مغرب کا ایجنڈا ہے ،لیکن یہ تاثر غلط ہے ،۔

ویبینار میں پاکستان کے معروف اسکالر محمد علی ،معروف ایکولوجسٹ رفیع الحق اور  بیس سال سے ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق  رپرٹنگ کرنے والی صحافی  شبینہ فراز  نے شرکت کی ۔۔۔

مقررین کاکہنا تھا کہ رسول اکرم ﷺ نے  فرمایا : صفائی نصف ایمان ہے ۔ اگر ہم اپنا ارد گرد کا ماحول صاف نہیں رکھیں گے تو  ہمار ایمان مکمل کیسے ہوگا؟ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے چند تجاویز دیں گئیں جنہیں اپنا کر دنیا کو ماحولیاتی آلودگی سے بچایا جاسکتا ہے ۔

تجاویزمیں کہا گیا کہ بچوں کو ذمہ دار بنائیں اور ان کو پودا لگاکردیں جس کی وہ خود دیکھ بھال کریں ۔بچوں کو درخت لگانے کی اہمیت بتائیں اور کچرا  اٹھانے کی عادت ڈالیں ۔۔۔جب بھی بچہ پیدا ہو تو ماں کو اسپتال والے بطور تحفہ  پودا  دیں جس کی وہ بچے کے ساتھ ساتھ دیکھ بھال کرے ۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.