خواتین کے عالمی دن پر کراچی میں شی ٹریولزپاکستان کےنئےدفترکا افتتاح


She Travels office inaugurated in Karachi on Women's Day

خواتین ہرشعبے میں کارہائے نمایاں سرانجام دے رہی ہیں ،تعلیم اورکھیل سے لے کرسیاحت تک ہر میدان میں پیش پیش ہیں۔ کراچی کی دولڑکیاں سارہ بانو اور نورین غنی  بھی  سیاحتی شعبےمیں کارنامے سرانجام دے رہی ہیں، دوہزارچودہ سے خواتین کےکئی گروپس کو ملک اور بیرون ملک سیر کیلئے لے کرگئیں ، اس مقصد کیلئے انہوں  نے چھ سال قبل شی ٹریولز پاکستان کا پلیٹ فارم بنایاتھا۔

 خواتین کے عالمی دن  پر کراچی  میں شی ٹریولزپاکستان کےنئےدفترکا افتتاح  کیا گیااورکیک کاٹاگیا،جس میں شہر بھر سے   مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی کامیاب   خواتین  شریک ہوئیں۔ افتتاحی تقریب میں   خواتین کی قابلیت اور صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں شیلڈز سے بھی نوازاگیا۔

افتتاحی تقریب میں کراچی میں تعینات جرمن قونصلیٹ کی ہیڈ آف مشن برجیٹ نکول کوہلمان،انڈونیشین قونصلیٹ کےہیریان یولیان سیاہ ،معروف ٹریولوگرافرمحمدحنیف بھٹی،بلاگرحفصہ اسد،ماریہ سومرو،پارس علی ودیگر نےاس عزم کا اظہارکیا کہ خواتین کوہرشعبے میں ایک دوسرے کی مددکرکے معاشرے کی بہتری اور ملکی ترقی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔

شی ٹریولزپاکستان کی بانی سارہ بانو کہتی ہیں دوہزارچودہ سے وہ خواتین کےکئی گروپس کولےکر کراچی سےخیبراورچمن سےہنزہ تک سیاحتی مقامات پرلے کرگئیں ہیں، اس ٹریولنگ کمپنی کوچلانےوالی خواتین ہیں، خواتین اورفیملیز کو سفری سہولیات فراہم کرنے کےباعث ہرایک شی ٹریولز پاکستان پراعتماد کا اظہارکررہاہے۔

یہی وجہ ہے کہ اب بیرون ملک سے بھی ان سے آئے روز رابطے کیے جارہےہیں،شی ٹریولز پاکستان کی شریک بانی نورین غنی کہتی ہیں  خواتین جب تک آگے بڑھ کرایک دوسرے کی مدد نہیں کریں گی وہ آگے نہیں بڑھ سکتیں ۔اسی لیے ان کی اس کاوش کوپے پناہ سراہاجارہاہے اور ہمیں ہرسطح پرمدداور تعاون حاصل ہے جس کا منہ بولتاثبوت آج کی پروقار تقریب ہے۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.