سورج کے تحقیقی مشن پر جانے والے پہلے خلائی جہاز کی پرواز 24 گھنٹے کے لئے ملتوی

NASA postpones for 24 hours launch of historic spaceship to Sun

امریکی خلائی ادارے ناسا نے  تحقیقی مشن پر سورج کی جانب بھیجے جانے والے پہلے  خلائی جہاز پارکر سولر پروب کی پرواز کو فنی خرابی کے باعث چوبیس گھنٹے کے لئے مؤخر کردیا ہے۔

ناسا نے کہا ہے  کہ پارکر سولر پروب کی اڑان بھرنے سے ذرا قبل خطرے کے الارم بج گئے جس کے باعث خلائی جہاز کی پرواز کو ملتوی کرنا پڑا۔

ناسا کے بقول انجینئرز نے انتھک محنت کے بعد فنی خرابی دور کردی ہے اور خلائی جہاز کو اڑان بھرنے کے لئے گرین سگنل بھی دے دیا ہے۔ اب یہ امریکی وقت کے مطابق اتوار کی صبح ساڑھے تین بجے خلاء میں بھیجا جائے گا۔

خودکار خلائی مشن سورج کے انتہائی قریب پہنچ کر تحقیق کرے گا جہاں تک انسانی ہاتھوں سے تیار کردہ کوئی سیارہ اب تک نہیں پہنچا ہے۔

 ڈیڑھ ارب ڈالر کی لاگت سے تیار کردہ خلائی جہاز سورج کے گرد پراسرار ماحولیاتی پرت کرونا کا مشاہدہ کرے گا اور اس کے اسرار و رموز جاننے کی کوشش کرے گا۔ 


سورج کے تحقیقی مشن پر جانے والے پہلے خلائی جہاز کی پرواز 24 گھنٹے کے لئے ملتوی

1 تبصرہ:

  1. امریکی خلائی ادارے ناسا نے تحقیقی مشن پر سورج کی جانب بھیجے جانے والے پہلے خلائی جہاز پارکر سولر پروب کی پرواز کو فنی خرابی کے باعث چوبیس گھنٹے کے لئے مؤخر کردیا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.