روشنیوں کے شہر میں اساتذہ اور مستقبل کے معماروں کو زبردست خراج تحسین

 

ایف پی ایس پی کی تقریب میں ایوارڈز وصول کرنے کے بعد اساتذہ کا گروپ فوٹو

کراچی(پ ر) فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکول پاکستان کے زیر اہتمام یوم اساتذہ پر  کراچی کے نجی اسکولوں کے بہترین اساتذہ اور   میٹرک کے پوزیشن ہولڈر طلبا کے علاوہ اے ون گریڈ حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں  ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔   شاندار اور رنگا رنگ تقریب  پی ایچ کیو آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی، جس میں کراچی بھر  کے دو سو سے زائد اسکولوں کے چار سو اساتذہ اور  نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے  ڈھائی سو سے زائد  طلبہ و طالبات شریک ہوئے۔

 


 تقریب کی مہمان خصوصی  ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف انسپکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ اسکولز  رفیعہ ملا تھیں، دیگر مہمانان گرامی میں  ناظم امتحانات  کراچی میٹرک بورڈ طارق عمران بٹ،  ہمدرد یونیورسٹی کے وائس چانسلر  شبیب الحسن، ماہر تعلیم احمدفراز ، سیکرٹری سندھ اسکاوٹس ایسوسی ایشن  سیداختر میراور  پرائیویٹ اسکولز کی مختلف ایسوسی ایشنز کے عہدیداران کے علاوہ اہم شخصیات  شامل تھیں۔

 


 تقریب کے پہلے سیشن میں  میٹرک سائنس اور آرٹس میں اول، دوئم اورسوئم پوزیشن حاصل کرنے  والے طلبہ و طالبات کے علاوہ  اسپیشل پوزیشن ہولڈر طلبا کو ایوارڈ دیے گئے، کراچی بھر کے اسکولوں  کے اے ون گریڈ حاصل کرنے والے ڈھائی سو سے زائد طلبہ وطالبات کو بھی ایوارڈزسے نوازا گیا۔   اس موقع پر رفیعہ ملاح نے  طلبا کی حوصلہ افزائی کے لیے شاندار تقریب کے انعقاد پر  فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز کے چیئرمین علیم قریشی، سید خالد رضا اور دیگر  ذمہ داران کو مبارکباد دی اور ان کے اس کاوش کوزبردست الفاظ میں سراہا۔ ناظم امتحانات عمران طارق بٹ نے کامیاب طلباکو مبارکباد دی اور  ان کے مستقبل کے لیے نیک خواشہات کا اظہار کیا۔   

 

تقریب کے دوسرے سیشن میں  کراچی بھر سے تقریباً چار سو اساتذہ  کو ان کی شاندار خدمات پر ایوارڈز دیے گئے۔ وائس چانسلر ہمدرد یونیورسٹی   شبیب الحسن نے  فیڈرشن کی اس زبردست کاوش کو سراہا اور اساتذہ کو ٹریننگ دینے کی پیشکش کی،  چیئرمین ایف پی ایس پی علیم قریشی نے ان کی پیش کش کا خیرمقدم کیا۔  تقریب میں شریک اساتذہ نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے  کہا کہ آج  یوم اساتذہ پر  ایوارڈ حاصل کرنے پر خوشی ہے  اور  ان کی جس طرح پذیرائی کی گئی وہ ان کے لیے باعث فخر ہے، انہوں نے ایف پی ایس پی کا شکریہ ادا کیا۔  علیم قریشی، سید خالد رضا اور فیڈریشن کے دیگر عہدیداران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ  اساتذہ اور طلبا کے لیے اس قسم کی  سرگرمیاں مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے۔





کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.