سابق امیرجماعت اسلامی سید منورحسن انتقال کرگئے




دنیا بھر میں تحریک اسلامی سے تعلق رکھنے والے لاکھوں احباب کے لئے یہ خبر بڑے افسوس کے ساتھ سنی اور پڑھی جائے گی کہ سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان اور سابق ناظم اعلی اسلامی جمیعت طلبہ پاکستان سید منور حسن کا آج (جمعہ) کو انتقال ہو گیا ہے۔

سید منور حسن طویل عرصے  سے پارکنسن کے مرض میں مبتلا تھے ان کی طبیعت میں اتار چڑھاؤ کافی عرصے سے جاری  تھا لیکن تین ہفتے قبل ان کو اچانک طبیعت بگڑنے پر کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیاگیا تھا اور ایک ہفتے سے وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج تھے۔  گذشتہ ہفتے ڈاکٹروں نے ان کی سانس کی تکلیف کی وجہ سے ونٹیلیٹر پر بھی ڈال دیا تھا۔

ڈاکٹر پروفیسر سلیم اللہ خان  کی سربراہی میں چار ڈاکٹروں آغا خان کے ڈاکٹر عبدالواسع شاکر،امام کلینک کے ڈاکٹر اظہر  چغتائی اور ڈاکٹر عبد اللہ المتقی کا بورڈ ان کا علاج کر رہاتھا، آج جمعہ کو ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ ڈاکٹروں نے بر وقت ہر ممکن طبی علاج کیا لیکن وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

سید منور حسن کی نماز جنازہ  ہفتے کو بعد نماز ظہر عید گراؤنڈ گاہ ناظم آباد میں ادا کی جائے گی۔ پاکستان بھر سے  جماعت  اسلامی کے رہنما اور کارکن سابق امیر کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔

سید منور حسن دوہزار  آٹھ سے دوہزار تیرہ تک امیر جماعت اسلامی تھے۔ اس سے پہلے وہ طویل عرصے تک مرکزی سیکرٹری جنرل کے عہدے پر فرائض انجام دیتے رہے۔  دوہزار تیرہ کے بعد انہوں نے تنظیمی سرگرمیوں علیحدگی اختیار کی تھی ۔

1 تبصرہ:

  1. سید منور حسن کی نماز جنازہ ہفتے کو بعد نماز ظہر عید گراؤنڈ گاہ ناظم آباد میں ادا کی جائے گی۔ پاکستان بھر سے جماعت اسلامی کے رہنما اور کارکن سابق امیر کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔
    http://www.enews.pk/lahore-residents-arrested-for-stealing-rs-50-million-from-real-estate-agency/

    جواب دیںحذف کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.