پاکستان جرمن پریس کلب فرینکفرٹ کے انتخابات، فاؤنڈر پینل بلامقابلہ منتخب



فاؤنڈر پینل کے تمام امیدواران آئندہ چار سال کے لیے پاکستان جرمن پریس کلب فرینکفرٹ کے بلامقابلہ عہدیداران منتخب ہوگئے۔  برلن سے پاکبان انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹیو ظہور احمد کلب کے چیئرمین  چئیرمین  جبکہ  دنیا نیوز کے نمائندہ سلیم پرویز بٹ صدر منتخب ہوگئے۔

 شان پاکستان اخبار کے ایڈیٹر نذر حسین سینئر نائب صدر بن گئے۔  ٹائمز نیوز کے سید رضوان حسنین جنرل سیکریٹری،  پی ٹی وی کے نمائندہ شبیر احمد کھوکھر  سیکریٹری ،اب تک کے نمائندہ عطاالرحمن اشرف نائب صدر، اردو پوائنٹ کے نمائندہ مطیع اللہ سیکریٹری برائے نشرواشاعت منتخب ہوگئے۔ مطیع اللہ سینئر نائب صدر کے مشیر بھی ہوں گے۔

ٹورسٹن کارش پریس سیکریٹری اینڈ میڈیا کوارڈی نیٹر جبکہ معروف فری لانسر فوٹوگرافر نظام الدین فنانس سیکریٹری، جاوید بھٹی ایڈیشنل سیکریٹری منتخب ہوگئے۔ انتخابات سے قبل سابقہ کابینہ تحلیل کردی گئی۔ سابقہ عہدیداران نے گزشتہ چار سالوں میں کئے گئے پروگرامز پر روشنی ڈالی ۔انتخابی عمل سے قبل بانی پریس کلب  مرحوم مظفر الحسن شیخ کی مغفرت کے لیے دعا کرائی گئی ۔

پاکستان جرمن پریس کلب رجسٹرڈ 28 ووٹرز نے  نئے منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ نو منتخب باڈی کلب کی ترقی اور صحافیوں کی فلاح کے لیے بڑھ چڑھ کر کام کرے گی۔  نئے عہدیداروں نے ائندہ چار سالوں کے لیے نئے لائحہ عمل طے کرلیا جس میں 2019 میں میڈیا سیمینارز، ورکشاپس اور تربیتی پروگرامز کے انعقاد سمیت پاکستانی میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بہتر تعلقات کے علاوہ  نئی رکنیت سازی  کو بھی ایجنڈے میں رکھا ہے۔


1 تبصرہ:

  1. فاؤنڈر پینل کے تمام امیدواران آئندہ چار سال کے لیے پاکستان جرمن پریس کلب فرینکفرٹ کے بلامقابلہ عہدیداران منتخب ہوگئے۔ برلن سے پاکبان انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹیو ظہور احمد کلب کے چیئرمین چئیرمین جبکہ دنیا نیوز کے نمائندہ سلیم پرویز بٹ صدر منتخب ہوگئے۔

    جواب دیںحذف کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.