کراچی میں فٹ بال گراؤنڈ کوڑے دان میں بدل گیا، اہل علاقہ پریشان

Mominabad Football Ground in Orangi Town, district West of Karachi turns into garbage dump

خبر کہانی خصوصی رپورٹ

حکومت بدلی،عوامی نمائندے بدل گئےلیکن کراچی سےکچرے کے ڈھیر صاف نہ ہوسکے۔مومن آباد روڈ  پر واقع مجاہد کالونی فٹبال گراؤنڈ کوڑےدان بن گیا۔ علاقے کے بچوں سے واحد گراؤنڈ بھی چھن گیا۔

Mominabad Football Ground in Orangi Town, district West of Karachi turns into garbage dump اس گراؤنڈ میں فٹ بال کے بڑےبڑے ایونٹ ہوا کرتے تھے لیکن پھرتعمیرنو کےنام پرگراونڈ میں ملبہ ڈال کرچھوڑدیا گیا جس سےایک طرف علاقے کےبچے اورنوجوان صحت مند سرگرمی سے محروم ہوگئے تو دوسری طرف مختلف علاقوں کا کچرا لاکرگراونڈ میں پھینکاجانے لگا جس سےکھیل کامیدان کوڑےدان میں بدل گیا۔

گراؤنڈ سےمتصل گورنمنٹ پرائمری وسیکنڈری اسکول کےعلاوہ نجی اسکول اورایک بڑا  اسپتال بھی ہے۔ کچرےکےڈھیرکےتعفن سے نہ صرف علاقہ مکین پریشان ہیں بلکہ طلباء اورمریضوں کےلیے بھی سانس لینا محال ہوگیا۔

Mominabad Football Ground in Orangi Town, district West of Karachi turns into garbage dumpاہل محلہ کاکہنا ہےکہ فیکٹریوں کا فضلہ بھی گراؤنڈ میں پھینکاجاتا ہےکیمیکل کی بدبو سےوہ سانس اور پھیپڑوں کی بیماریوں کا شکارہونےلگے ہیں۔کوڑا کرکٹ کی وجہ سےنکاسی آب کا بھی مسئلہ پیدا ہوگیا ہے اورمومن آبادروڈ پرٹریفک کی روانی  میں بھی خلل پڑتاہے۔

 کئی بارشکایات کےباوجود بلدیاتی نمائندوں نےگراؤنڈ کی بحالی پرتوجہ نہیں دی۔ یوسی چیئرمین اورنگزیب الائی نےیقین دہانی توضرورکرائی لیکن پھرپلٹ کرخبرنہ لی۔

علاقہ مکینوں نےچیئرمین ضلع غربی اور میئرکراچی وسیم اخترسےنوٹس لینےکامطالبہ کرتےہوئےخدشہ ظاہرکیا کہ اگربروقت توجہ نہ دی گئی تویہ گراونڈ قبضہ مافیا کےچنگل میں جاسکتا ہے۔  

Mominabad Football Ground in Orangi Town, district West of Karachi turns into garbage dump

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.