مالاکنڈ، کالعدم ٹی ٹی پی کا مطلوب دہشت گرد گرفتار

Terrorist arrested in Karachi


محکمہ انسداد دہشت گردی مالاکنڈ ریجن نے انٹلی جنس اطلاعات پر کارروائی کرکے دہشت گرد کمانڈر حسین علی عرف عبداللہ عرف ازبک کو دھرلیا۔ مطلوب دہشت گرد کا تعلق بشو نئی ضلع بونیر سے ہے۔   

گرفتار دہشت گرد پولیس اہلکار کو شہید کرنے کے علاوہ دہشت گردی کی دیگر کارروائیوں میں ملوث تھا،  مبینہ دہشت گرد کے سر کی قیمت تیس لاکھ روپے مقرر تھی۔

 دہشت گرد کے قبضے سے ایک عدد پستول 30 بور بمعہ2 عدد میگزین 10 عدد کارتوس اور ایک عدد دستی بم رآمد کیا گیا۔حسین علی عرف عبداللہ نے 2016 میں پولیس کانسٹیبل فضل باری کو اغوا کے بعد شہید کیا تھا ، ملزم نے 2020 میں دیگر دہشت گردوں کے ساتھ ملکر دوران آپریشن آرمی اور ایلیٹ فورس اہلکاروں پر فائرنگ کرکے دو اہلکاروں کو شہید کیا تھا۔

گرفتار دہشت گرد کمانڈر کے خلاف انسدادی دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کرکے تحقیقات شروع کردی گئی، مزید اہم انکشافات متوقع ہے۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.