حکمران اتحاد کے صادق سنجرانی اور مرزا محمد آفریدی سینٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین منتخب

 

حکمران اتحاد کے صادق سنجرانی اور مرزا محمد آفریدی سینٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔
مجموعی طور پر 98 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے صادق سنجرانی نے 48 جبکہ ان کے مد مقابل حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے بیالیس ووٹ حاصل کئے جبکہ آٹھ ووٹ مسترد کر دیئے گئے۔

بعدازاں ، صادق سنجرانی نے بطور چیئرمین اور مرزا محمد آفریدی نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی حیثیت سے تین سال کی مدت کے لئے حلف اٹھا لیا۔

حلف اٹھانے کے بعد اپنے تاثرات میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سینیٹرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اُن پر اعتماد ظاہر کیا اور اُن کے حق میں ووٹ دیا ۔
اُنہوں نے وزیراعظم عمران خان سمیت پاکستان تحریک انصاف کی پوری قیادت کا بھی اُن کی حمایت کیلئے شکریہ ادا کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ تمام سینیٹرز کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

اس سے پہلے سینٹ کے تمام اڑتالیس نئے منتخب ارکان نے صبح اسلام آباد میں ایوان بالا کے خصوصی طور پر بلائے گئے اجلاس میں حلف اٹھایا۔
سینیٹر سید مظفر حسین شاہ نے جنہیں صدر مملکت نے اجلاس کی صدارت کے لئے نامزد کیا نئے ارکان سے حلف لیا ۔حلف اٹھانے کے بعد ار کان نے رول آف ممبرز پر دستخط کئے۔


کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.