آرمی چیف کی وزیراعظم سے ملاقات، ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت

 COAS meets Prime Minister

فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیر کو اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی  اور ملک کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل فیض حمید بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف نے بلوچستان کے علاقے مچھ میں ہوئے ناخوشگوار واقعہ کی مذمت کی اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کنٹرول لائن پر ہونے والی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا بھی جائزہ لیاگیا ۔


کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.