سندھ میں بلدیاتی ادارےتحلیل، نوٹیفکیشن جاری، مرتضٰی وہاب ایڈمنسٹریٹر کراچی کے مضبوط امیدوار

 Murtaza Wahab favourite candidate for Karachi Administrator

سندھ میں تمام بلدیاتی ادارے  پیر سےتحلیل کر دیئے گئے ہیں جس کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔ 

بہت جلد کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کا اعلان کردیا  جائے گا۔ ایڈمنسٹریٹر کے لیے دیگر ناموں کے ساتھ مرتضیٰ وہاب کا نام لیا جارہا ہے جو پپلز پارٹی کی رہنمامرحومہ فوزیہ وہاب  کے بیٹے ہیں اور پارٹی میں اہم مقام رکھتے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں بلدیاتی اداروں کی مدت ختم  ہوچکی ہے اورتمام مئیرز، ڈپٹی مئیرز، چیئرمین ڈی ایم سیز،ڈسٹرک کونسل، ٹاؤن کمیٹی اور  یونین کونسلرز کو دفاتر فوری خالی کرنے ہدایت کی گئی ہے۔

تمام منتخب نمائندوں کو سرکاری گاڑیوں سمیت دیگر اشیا متعلقہ افسران کے سپرد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، اور اس ہدایت کی روگردانی خلاف قانون سمجھی جائے گی۔

بلدیاتی اداروں کی تحلیل کے بعد کراچی میں  مرتضی وہاب کے ایڈمنسٹریٹر کراچی لگائے جانے کا امکان ہے۔ سندھ کابینہ بھی بیرسٹر مرتضی وہاب کے نام پر تقریبا ًمتفق ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مرتضی وہاب تعلیم یافتہ نوجوان ہیں، اوربطوربااختیار ایڈمنسٹریٹر کراچی کے لئے مرتضی وہاب انتہائی موزوں  امیدوار بن گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت نے بھی مرتضیٰ وہاب کے بطور ایڈمنسٹریٹر تقرری پر گرین سگنل دے دیا ہے۔ حتمی فیصلہ رات گئے منگل کو متوقع ہے۔



1 تبصرہ:

  1. بہت جلد کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کا اعلان کردیا جائے گا۔ ایڈمنسٹریٹر کے لیے دیگر ناموں کے ساتھ مرتضیٰ وہاب کا نام لیا جارہا ہے جو پپلز پارٹی کی رہنمامرحومہ فوزیہ وہاب کے بیٹے ہیں اور پارٹی میں اہم مقام رکھتے ہیں۔
    http://forumpakistan.com/vehicle-automobile/

    جواب دیںحذف کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.