وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات


Pakistani foreign minister meeting Iran's leadership

دونوں رہنماؤں نے ایران،امریکہ کشیدگی اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھانے پر ایرانی قیادت سے اظہار تشکر کیا۔

اس سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی مشرق وسطی میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کے سلسلے میں ایران پہنچے۔

مہرآباد ایئرپورٹ پر ایرانی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل سید رسول موسوی، تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور سیدفواد بشیراور دیگر حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیر خارجہ کے دورے کو علاقے کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.