اداکارہ صنم چوہدری کا نیا سفر



 پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم چوہدری رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔  اداکارہ صنم   امریکا میں مقیم  پنجابی  گلوکار  اور کمپوزر سومی چوہان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ 

 اداکارہ  صنم چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نکاح کی تصاویر شیئر کیں، صنم چوہدری نے مہرون رنگ کا لہنگا اور جالی دار سفید دوپٹہ زیب تن کیا ہوا  تھا۔اداکارہ نے نکاح نامے  پر دستخط کرنے کی تصویر بھی شیئر کی۔


 رواں سال اداکارہ کے شوبز کو خیرباد کہنے اور شادی کرکے امریکا منتقل ہونے کی خبریں زیر گردش تھیں تاہم سومی چوہان  ہمیشہ ان خبروں کی تردید کرتی رہیں ۔


صنم چوہدری نے دوہزار تیرہ میں ڈرامہ ’’عشق ہماری گلیوں میں‘‘ سے ٹیلی وژن پر ڈیبیو کیا تھا۔  وہ ’’آسمانوں پر لکھا‘‘، ’’بھول‘‘ اور ’’ میرآبرو‘‘ جیسے کامیاب ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.