ندیم رضا کون ہیں؟





 وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعینات کردیا۔ جنرل  ندیم رضا نے انفنٹری کی  ٹین  سندھ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا،  جنوبی وزیرستان میں انفنٹری ڈویژن کی کمان کی، پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ بھی رہے۔

جنرل ندیم رضا دسمبر  دوہزار سولہ میں کور کمانڈر راولپنڈی کی اہم پوزیشن پر تعینات ہوئے اس کے بعد اگست دوہزار اٹھارہ سے  تاحال  جی ایچ کیو میں چیف آف جنرل اسٹاف کی اہم ترین ذمہ داری پر تعینات رہے۔ بطور چیف آف جنرل سٹاف پاک فوج کے اہم ترین امور کی انجام دہی ان کی ذمہ داری ہے۔ گذشتہ سولہ  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی میں سے دس  چیف آف جنرل سٹاف کے عہدے پر کام کرچکے ہیں۔
  



کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.