مقتول لاریب کی ساتھی خاتون گرفتار



 اسلام آباد کے علاقے کراچی کمپنی قتل کیس میں مقتول لاریب کے ساتھ پارک میں موجود خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔ گزشتہ دنوں اسلام آباد کے علاقے جی نائن کے پارک میں فائرنگ کے واقعے میں کراچی سے تعلق رکھنے والے لاریب نامی نوجوان کو قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد وقوعے کے وقت پارک میں لاریب کے ساتھ موجود خاتون کو گرفتار کرکے عدالت سے دو روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا۔

علینہ نامی خاتون کا کہنا ہے وہ دونوں پارک میں بیٹھے باتیں کررہے تھے اس دوران دو افراد ڈکیتی کی غرض سے ان کے سامنے آکر کھڑے ہوگئے۔ لڑکی کے بیان کے مطابق ایک شخص کے پاس پستول تھا اور اس نے کہا جو کچھ بھی نکال دیں۔ علینہ نے پولیس کو بتایا کہ لاریب نے توقف کیا تو حملہ آوروں نے ان کے منہ پر لات ماری، ایک نے فائر کردیا اور گولی لاریب کے سر پر لگی جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگئے



کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.