وزیراعظم نے تاریخی کرتاپور راہداری کا باضابطہ طور پر افتتاح کر دیا


Imran Khan inaugurates Kartarpur Corridor

وزیراعظم عمران خان نے ضلع نارووال میں بھارت سے سکھ یاتریوں کی گردوارہ دربار صاحب آمد میں سہولت فراہم کرنے کیلئے ہفتہ کوباضابطہ طور پر تاریخی کرتارپور راہداری کا افتتاح کردیا۔

انہوں نے کرتارپور راہداری کھولنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ محض ابتداء ہے۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ مسئلہ کشمیر کے حل سے پورے جنوبی ایشیاء میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔ اس اقدام سے پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں بھی بہتری آئے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب انہوں نے حکومت سنبھالی تو انہوں نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو پیغام بھیجا کہ ہمیں غربت کے خاتمے کیلئے سرحدیں کھولنے اور تجارت کو فروغ دے کر دوطرفہ مسائل کو حل کرنا چاہیے۔

تاہم انہوں نے افسوس کااظہار کیاکہ اس پیغام کا مثبت جواب نہیں دیا گیا اور آج جو کچھ کشمیر میں ہورہا ہے وہ مقبوضہ علاقے کے تنازع سے بڑا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 80 لاکھ سے زائد کشمیری محاصرے میں ہیں اور یہ ایک انسانی مسئلہ بن گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت تک امن قائم نہیں ہوسکتا جب تک مسئلہ کشمیر مذاکرات کے ذریعے حل نہیں ہوتا۔

عمران خان نے بھارتی وزیراعظم کو کشمیریوں کے ساتھ انصاف کرنے کا پیغام بھیجا ہے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل سے پاکستان اور بھارت کے عوام کو بے پناہ فوائد حاصل ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دلوں کو جوڑنا انسانیت کا سب سے بڑا ستون ہے انہوں نے کہا کہ اللہ کے ہر پیغمبر نے انسانیت اور انصاف کا پیغام دیا۔

عمران خان نے کہا کہ بابا گرونانک نے اپنی تعلیمات میں انسانیت اور محبت کا پیغام دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پیارے نبینے جنہیں رحمت اللعالمین بناکر بھیجا گیا ہمیشہ محبت اور انسانیت کا درس دیا اور اپنے بدترین دشمنوں کو بھی معاف کر دیا۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.