اقتصادی راہداری کے تحت گوادر نیو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا تعمیراتی کام باضابطہ طور پر شروع


Gwadar CPEC airport work begins

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ منصوبے پر کام کا باضابطہ طور پر آغاز کردیاگیا ہے اور اس وقت تعمیراتی کام منظم انداز میں جاری ہے۔

چینی اخبار گوانگ منگ نیوز میں شائع شدہ ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت منصوبے کے رہائشی علاقے پر کام جاری ہے اور اس جگہ کوصاف کردیا گیا ہے۔

یہ ایئر پورٹ تینتالیس ایکڑ رقبے پر محیط ہے اور مرکزی رن وے تین ہزار چھ سو اٹھاون میٹر طویل ہے اور جدید ٹرمینل کا رقبہ چودہ ہزار مربع میٹر ہے۔

ایئرپورٹ پر پانی اور بجلی کی فراہمی اور موسم ، مواصلات اور نیوی گیشن سمیت ایئر ٹریفک کنٹرول کیلئے ضروری سہولیات ، ہسپتالوں ، سکولوں ، فیملی ایریاز اور دیگر عمومی سہولیات دستیاب ہوں گی۔

گوادر نیو انٹرنیشنل ایئر پورٹ تکمیل کے بعد گوادر کے علاقے کو جدید بنانے کیلئے ایک اہم عمارت ثابت ہوگی۔یہ گوادر شہر کی ترقی کیلئے تذویراتی اہمیت کا حامل ہے اور نقل وحمل کیلئے ایک اہم ڈھانچہ ہے جس سے گوادر کو فائدہ پہنچے گا اور اسے دیگر شہروں کے ساتھ منسلک کرے گا۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.