عید میلادالنبیﷺ ملک بھر میں مذہبی عقیدت واحترام سے منایا گیا


ملک بھرمیں عید میلاد النبیﷺ مذہبی عقیدت واحترام سے  منایا گیا۔

وفاقی دارالحکومت میں دن کاآغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس،اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔مساجد میں نماز فجر کے بعد امت مسلمہ کے اتحاد اور ملک کی ترقی اورخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

نبی آخرالزمانﷺ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی کانفرنسوں ، تقریبات اور محافل میلاد کا اہتمام کیاجارہا ہے جن کی حیات طیبہ اور تعلیمات پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں۔

مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر نور الحق قادری نے رحمت اللعالمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضور اکرمﷺ جہالت، تاریکی اور ناانصافی میں ڈوبے معاشرے میں انصاف اور علم کی شمع بن کر آئے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے تمام پیغمبروں سے نبی کریم حضرت محمدﷺ پر ایمان لانے کا عہد لیا تھا جو خاتم الانبیاء ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ اور دوسرے عالمی فورموں پر جس انداز میں نبی اعظم حضرت محمدﷺ کی ناموس اور تکریم کے لئے آواز بلند کی وہ مثالی ہے۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں پیش کئے جانے والے تحقیقی مقالے اور مضامین پاکستان کو جدید اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی بنیاد فراہم کرینگے۔

وزیراعظم نے کانفرنس کی افتتاحی جبکہ صدر نے اختتامی نشست سے خطاب کیا۔



کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.