ولندیزی ملکہ پاکستان آنے کو تیار



 یورپی ملک نیدرلینڈزکی ملکہ میکسیما  رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گی۔  ملکہ پچیس نومبر کو اسلام آباد پہنچیں گی اور ستائیس نومبر تک پاکستان میں قیام کریں گی۔  ملکہ میکسیما  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گی۔  ملاقاتوں میں باہمی تعلقات کے فروغ پر گفتگو کی جائے گی۔  

حالیہ برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کے بعد نیدرلینڈز کی ملکہ کا دورہ  انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، اس دورے سے نہ صرف پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان تعلقات کو فروغ ملے گا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا امیج مزید بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔  حکومت پاکستان نے ولندیزی ملکہ کے دورے کے استقبال کی تیاریاں مکمل کررکھی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.