بہنوئی حرا کا قاتل نکلا



 لاہور کی حرا کو شادی سے محض تین دن پہلے کس نے قتل کیا؟  پولیس نے پتہ لگادیا۔ حرا کے بہنوئی احسن نے تین دن پہلے ذاتی رنجش پر حرا کو قتل کیا۔ ملزم احسن واردات کے بعد گوجرانوالہ فرار ہوگیا تھا جہاں پولیس نے دھرلیا۔ پولیس نے حرا کے موبائل سے ٹریس کیا۔ لاہور کے علاقے گلبرگ کی رہائشی چوبیس سال کی حرا کی اتوار کو رخصتی تھی، جمعرات کو اسے قتل کیا گیا تھا، پولیس نے والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی تو  سرا ہاتھ آگیا۔

ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ حرا کے والد ریاض حسین جمعرات کی شب گھر پہنچے تو پتہ چلا کہ حرا گھر میں نہیں، وہ بیٹی کی تلاش میں گھر سے نکلے تو عقبی پارک میں حرا کی لاش مل گئی، نامعلوم افراد اسے گولیاں مار کر فرار ہو گئے تھے ۔پولیس نے حرا کے والد ریاض حسین کو بھی شامل تفتیش کیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.