پاکستان کا فلاپ شو، ہوم گراؤنڈ پر بڑی شکست



 ٹی ٹوئنٹی کی نمبرون ٹیم آٹھویں نمبر کی ٹیم کے سامنے ڈھیر ہوگئی۔ سری لنکا نے پاکستان کے خلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی جیت کرسیریز دو صفر سے جیت لی۔ ایک سو تیراسی رنز ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم ایک سو سینتالیس رنز بناسکی۔  پاکستان کی طرف سے فخرزمان، بابر اعظم،  احمدشہزاد،عمر اکمل  مکمل طور پر ناکام رہے،عماد وسیم سینتالیس،  آصف علی انتیس اور سرفراز احمد پچیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ قومی ٹیم پورے بیس اوورز بھی نہ کھیل سکی اور انیسویں اوور میں  ڈھیر ہوگئی۔

 پاکستان کی بولنگ اور فیلڈنگ بھی مایوس کن رہی۔ سری لنکن بلے بازوں نے جم کر پٹائی کی، راجا پکشے نےستتررنز بنائے۔ صرف عماد وسیم، وہاب ریاض اور شاداب خان ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔ پاکستان پہلی بار سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز  ہارگیا۔  چار سال بعد ٹیم میں واپس آنے والے عمر اکمل بری طرح ناکام رہے اور دونوں میچوں میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔  ایک سال بعد ٹیم میں واپس آنے والے احمد شہزاد نے بھی سلیکٹرز اور مداحوں کو مایوس کیا۔ پہلے میچ میں چھ اور دوسرے میں تیرہ رنز بناسکے۔

کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں ہم نے غلطیاں کیں، دونوں میچز میں اچھی کرکٹ نہیں کھیلی۔  کچھ ایریاز میں بہتری کی ضرورت ہے۔  ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا بابراعظم نے رنز نہیں کیے تو ٹیم ایکسپوز ہوگئی۔ جواب دہ ہوں لیکن وقت درکار ہے، تین سال صبر کیا ، تھوڑا اور کرلیں میری پہلی سیریز تھی۔ ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ اہمیت کاحامل ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.