گرین شرٹس کو اپ سیٹ شکست



  سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنی میں پاکستان کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک سو چھیاسٹھ رنز ہدف کے تعاقب میں قومی کرکٹ ٹیم ایک سو ایک رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سری لنکا نے میچ چونسٹھ رنز سے جیت لیا۔ یہ رنز کے اعتبار سے سری لنکا کے خلاف پاکستان کی بڑی شکست ہے۔

پاکستان کی طرف سے احمد شہزاد کے ساتھ بابراعظم اننگز کا آغاز کرنے آئے لیکن زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ رہ سکے اور تیرہ رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ٹیم میں ایک سال بعد واپس آنے والے احمد شہزاد صرف چار رنز جبکہ چار سال بعد ٹیم میں آنے والے عمر اکمل صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی طرف سے افتخار احمد پچیس رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، کپتان سرفراز احمد نے چوبیس رنز بنائے۔ آٹھ کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ سری لنکا کی طرف سے نوان پرادیپ اور ایسو رواودانا نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک سو پینسٹھ رنز بنائے تھے۔ دنشکاگوناتھیلاکا ستاون رنز کے ساتھ ٹاپ اسکوررہے ہے۔ پاکستان کی طرف سے محمد حسنین نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ دنشکاگوناتھیلاکامین آف دی میچ جبکہ محمدحسنین اسمارٹ پلیئرآف دی میچ قرار پائے۔  کپتان سرفراز حمد کا کہنا تھا سری لنکانے بہتر کرکٹ کھیلی ،فیلڈنگ اور بولنگ پاکستان سے بہتر کی اس لیے جیت گئے ہم کوشش کررہےہیں لڑکوں کوپوراموقع دیں۔ تین میچوں کی سیریز کا اگلا میچ پیر کو کھیلاجائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.