کراچی میں پی ٹی آئی رہنما قتل



 کراچی میں عائشہ منزل کے قریب تحریک انصاف کے رہنما محمد آصف کو قتل کردیا گیا۔ ایس ایس پی نے بتایا موٹرسائیکل سوار دوملزمان نے فائرنگ کی۔جائےوقوعہ سےنائن ایم ایم کے دو خول ملےہیں،جو فرانزک کیلئےبھیجےجائیں گے۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اسلم خان نے بتایا کہ صفائی مہم پرمقتول کی وڈیووائرل ہونےپردھمکیاں مل رہی تھیں،قتل میں وہی لوگ ملوث ہوسکتےہیں جن کےخلاف مقتول نےویڈیومیں اظہارکیاتھا،ان افرادکوقتل کے مقدمےمیں نامزدکیاجائےگا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے محمد آصف کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کردیے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ غم کی اس گھڑی میں مقتول کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایاجائے گا۔ آئی جی سندھ نے ایس ایس پی سینٹرل کو ہدایت کہ کہ جائےوقوع پرشواہد اورعینی شاہدین کےبیانات سےتفتیش نتیجہ خیزبنائی جائے۔ ماہرتفتیشی ٹیم سےکیس حل کرکےملوث ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.