محمد حسنین ٹی ٹوئنٹی میں ہیٹ ٹرک کرنے والے کم عمرترین بالر



پاکستان کے نوجوان فاسٹ بالر محمد حسنین نےسری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل کرلیا حسنین نے میچ میں سینتیس رنز دیکر تین وکٹیں حاصل کیں۔ وہ مختصر فارمیٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پاکستان کے دوسرے اور دنیا کے آٹھویں بالر بن گئے۔  سری لنکا کے لیستھ ملنگا کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دو بار ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

محمد حسنین سے پہلے پاکستان کی طرف سے فہیم اشرف نے  بھی سری لنکا کے خلاف ہی ہیٹ ٹرک کی تھی۔ انہوں نے ستائیس اکتوبر دوہزار سترہ کو ابوظبی کے ٹی ٹوئنٹی میں یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔  محمد حسنین نے انیس سال کی عمر میں ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ اس طرح وہ ٹی ٹوئنٹی میں یہ کارنامہ سر انجام دینے والے دنیا کے کم عمرترین بالر بھی بن گئے۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.