آزادی مارچ 27اکتوبرکو ہوگا، حکومت کو جانا ہوگا، مولانا فضل الرحمان



 جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں پی پی وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا  ستائیس اکتوبر کو مظاہروں کے ساتھ اسلام آبادکی طرف آزادی مارچ شروع ہوگا ،پورےملک سےقافلےاسلام آبادروانہ ہوں گے،اس حکومت کوچلتاکرکےدکھائیں گے،سب کےاعتماد سےفیصلےکررہےہیں،بلاول بھٹونےبھی بڑی مثبت گفتگوکی،جلدی اٹھنےکےارادےسےنہیں آئے،پندرہ لاکھ سےکم لوگ نہیں ہوں گے، رکاوٹ ڈالی گئی تودوسری اورتیسری اسکیم بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا ملک خطرناک صورتحال پرہے اور اب بقاکاسوال پیداہوگیاہے، آزادی مارچ کی تاریخ سےمتعلق کوئی تبدیلی نہیں آئےگی،اپوزیشن جماعتوں کوآزادی مارچ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے واضح کردیا اداروں سےتصادم کی پالیسی نہیں،اداروں کااحترام کرتےہیں،  اسلام آبادآنا پر امن ہوگااداروں سےکسی قسم کاتصادم نہیں ہوگا

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.