ٹی20 کی تاریخ میں دوسری باروائٹ واش



سری لنکا نے پاکستان کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی بھی جیت کر  سیریز تین صفر سے جیت لی۔  پاکستان  کو ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں دوسری بار وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا۔  دوہزار پندرہ میں انگلینڈ نے بھی پاکستان کو تین صفر سے ہرایا تھا۔  تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں ایک سو سینتالیس رنز کامجموعہ سجایا۔  اودا فرنینڈو  اٹھہتررنز کے ساتھ نمایاں رہے۔  پاکستان کی طرف سے محمد عامر نے تین جبکہ عماد وسیم اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز تباہ کن رہا۔ فخر زمان اننگز کی پہلی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے اس کے بعد بابراعظم اور حارث سہیل نے انتہائی محتاط بیٹنگ کی جس کا خمیازہ پاکستان کو اننگز کے آخر میں اٹھانا پڑا۔  پاکستان کی طرف سے حارث سہیل  باون رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، بابراعظم نے ستائیس رنز بنائے۔  سرفراز احمد، عماد وسیم اور  آصف علی  مکمل طور پر ناکام رہے۔  افتخار احمد آٹھ گیندوں پر سترہ رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔ پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں  چھ وکٹوں پر ایک سو چھتیس رنز بنائے۔   مہتان ٹیم کے پی ڈسلوا نے تین وکٹیں اپنے نام کیں ۔

 سری لنکن ٹیم  پانچ تبدیلیاں کرکے بھی جیت گئی جبکہ پاکستان کو تین تبدیلیاں راس نہیں آئیں۔  قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا  بولنگ میں اچھا کم بیک کیا لیکن بیٹنگ میں اچھی پارٹنرشپ کی ضرورت تھی، ہمیں تینوں شعبوں میں بہت زیادہ محنت کی ضرورت ہے، فیلڈنگ بہتر نہ ہوئی تو کسی بھی ٹیم سے جیتنا مشکل ہوگا۔ سری لنکن ٹیم کے کپتان ڈاسن شاناکا نے کہا کھلاڑیوں نے متحد ہوکر کھیلا اور نتیجہ ہمارے حق میں رہا۔ انہوں نے شاندار سپورٹ پر شائقین کرکٹ کا شکریہ ادا کیا۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.