ملنگا اور میتھیوز کی دورہ پاکستان سے معذرت



پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ستائیس ستمبر سے نو اکتوبر تک کراچی اور لاہور میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے ۔ لیکن سری لنکا کے دس کھلاڑیوں سے پاکستان آنے سے انکار کردیا۔ معذرت کرنے والے کھلاڑیوں میں لستھ ملنگا، میتھیوز اور کرونا روتنے بھی شامل ہیں۔ کھلاڑیوں نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے حکام سے ملاقات میں اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا۔ 

دوسری جانب سری لنکن بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹیم شیڈول کے مطابق پاکستان کا دورہ کرے گی تاہم  کھلاڑیوں کو دورے کے حوالے سے فیصلہ کرنے مکمل آزادی دی گئی تھی۔  سری لنکن بورڈ نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کپتانوں کا اعلان کردیا۔ لہیرو تھریمانے ایک روزہ میچوں میں ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ دس شناکا کو مختصر دورانیے کی کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا۔


کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.