صوفیہ مرزا بڑی مشکل میں پھنس گئیں



اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا پھر مشکل میں پڑگئیں۔ اس بار معاملہ الزامات سے آگے بڑھ چکا ہے۔  ایف آئی اے  لاہور نے صوفیہ مرزا کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات شروع کردیں۔  وفاقی تحقیقاتی ادارے کو نیب نے تحقیقات کے لیے خط لکھا تھا۔  نیب کو صوفیہ مرزا کے خلاف درخواست موصول ہوئی تھی جس میں اداکارہ پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔

  اس سے پہلے صوفیہ مرزا نے منی لانڈرنگ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ان کے سابق شوہر کا پروپیگنڈا ہے جو اس  وقت ناروے میں رہائش پذیر ہے۔ ماڈل و اداکارہ کا کہنا تھا کہ سابق شوہر نے ان کے خلاف جعلی خبریں پھیلانے کی کوشش کی ہے تاکہ جائیداد اور بچوں سے متعلق متوقع فیصلہ ا س کے حق میں ہموار ہوسکے۔خوش بخت عرف صوفیہ مرزا نے دو دن پہلے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے خلاف سائبرکرائم سیل میں بھی درخواست دی تھی، ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ان کی کردار کشی کی منظم مہم چلائی جارہی ہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.