رابی پیرزادہ کے وارنٹ گرفتاری جاری


گلوکارہ رابی پیرزادہ کو  مگرمچھ اور اژدھے پالنا مہنگا پڑگیا۔ لاہور کی عدالت نے رابی پیرزادہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ ماڈل ٹاؤن کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ حارث صدیقی نے کیس کی سماعت کی۔  محکمہ وائلڈ لائف نے چالان پیش کیا جس میں بتایا ملزمہ نےغیرقانونی طور پراژدھے اورمگرمچھ پال رکھے ہیں، یہ اقدام انتہائی خطرناک ہے، ملزمہ کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم جاری کیا جائے۔

 رابی پیرزادہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ محکمہ جنگلی حیات کی رپورٹ عدالت میں پیش نہیں کی گئی، سماعت ملتوی کی جائے۔ عدالت نے رابی پیرزادہ کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے سماعت گیارہ اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.