کشمیریوں کا قاتل پاکستانی حدود استعمال نہیں کرسکتا، پاکستان کا صاف انکار



حکومت نے  بھارتی وزیراعظم کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ویڈیو پیغام میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان نے نریندر مودی کو  فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا۔

  شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جب تک بھارت اپنا رویہ تبدیل نہیں کرے گا، مقبوضہ کشمیر سے کرفیو نہیں اٹھائے گا پاکستان اپنے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں لاسکتا۔  بھارت نے درخواست کی تھی کہ وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ جرمنی کے لیے  پاکستائی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی جائے، درخواست میں بیس ستمبر کو جانے اور اٹھائیس ستمبر کو واپسی کا ذکر تھا۔ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ بھارتی ہائی کمشنر کو حکومت پاکستان کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا۔

اس سے پہلے پاکستان نے انڈیا کے صدر کو بھی فضائی حدود استمعال کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔بھارتی  وزارتِ خارجہ نے پاکستان سے اپنے صدر کے ہوائی سفر کے حوالے سے اجازت مانگی تھی۔ رام ناتھ کووند نے آٹھ ستمبر کو نئی دلی سے آئس لینڈ جانا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.