مہوش حیات کس کی مداح؟ شائقین کے چٹکلے



سپراسٹار مہوش حیات اسپین کے ٹینس اسٹار رافیل نڈال کی مداح نکلیں۔ لیکن خبر یہ نہیں ہے۔ خبر یہ ہے کہ مہوش حیات نے ٹویٹر بھارتی فلم اسٹار پریانکا چوپڑا کے شوہر  اورامریکی سنگر نک جانسن کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جس پر شائقین نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔

کسی نے لکھا ہے ’’ وہ پریانکا سے زیادہ آپ کے ساتھ خوش ہیں‘‘ تو کسی نے نک کو مخاطب کرکے لکھا کہ’’ ان سے بچ کر رہنا‘‘۔  ایک صاحب نے لکھا ’’نک نے پریانکا کی خوب شکایت کی ہوگی‘‘۔ ایک نے لکھا کہ’’مجھے لگتا ہے یہ اپنی بیوی سے تنگ ہیں‘‘۔ بیشتر مداحوں نے لکھا’’ آپ پریانکا چوپڑا سے زیادہ خوبصورت ہیں‘‘۔ بعض نے کچھ اس طرح تبصرہ کیا ’’پریانکا سے نفرت اور ان کے شوہر کے ساتھ تصویر بنوانا مضحکہ خیز ہے‘‘۔ واضح رہے کچھ عرصہ پہلے مہوش حیات نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق انڈین سپراسٹار پریانکا چوپڑا  کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ  وہ یونیسف کی خیرسگالی سفیر ہیں اور انہیں دو ایٹمی ملکوں کے درمیان جنگ کی باتوں کے بجائے انسانیت کی بات کرنی چاہیئے۔ 


کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.