ٹوئٹر پربھاشن،کیمرے کے سامنے ہچکچاہٹ۔ مہوش حیات نےایسا کیوں کیا؟


شوبز اسٹار  اور تمغہ  گرل مہوش حیات بڑی مشکل میں پڑ گئیں۔ فیشن ایونٹ کے دوران صحافی نے ان سے مقبوضہ کشمیر پر سوال کیا تو موصوفہ نے  سلگتی وادی پر بات سے منع کردیا، رپورٹر اصرار کرتا رہا اور سپر اسٹار انکار پر ڈھٹی رہیں۔

پیسے کی خواہش،سوشل میڈیا پر دباؤ یا کچھ اور  لیکن اداکارہ نے کہا  انہیں کشمیر پر بات کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ مہوش حیات کو حکومت پاکستان نے تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا ہے ، ادکارہ  مقبوضہ کشمیر پر دھڑلے سے ٹویٹ کرتی رہی ہیں۔


ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہونے کے بعد مہوش حیات نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا پی آر کمپنی نے ایونٹ سےہٹ کر بات کرنے سےمنع کیا تھا،لیکڈ وڈیو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے  وہ کشمیر پر بولتی رہی ہیں اور آئندہ بھی آواز اٹھائیں گی۔  

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.