مریم نواز پر گھر کا کھانا بند


سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو ایک اور آزمائش کا سامنا ہے،  لیگی رہنما کو اب جیل کے کھانے پر گزارہ کرنا پڑے گا۔

مریم نواز  کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ نیب حکام نے مریم نواز کے لیے گھر سے لایا گیا کھانا لینے سے انکار کردیا۔ ذیشان ملک کا کہنا ہے کہ نئے حکم نامے کے مطابق مریم کے لیے گھر کا کھانا بند کردیا گیا ہے، اگر عمران خان نیازی کو لگتا ہے کہ  ان ہتھکنڈوں سے ان کے حوصلے پسند ہوجائیں گے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔ نیب حکام نے تاحال ذیشان ملک کے دعوے کی تصدیق نہیں کی۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.