مریم نواز پارٹی کی نائب صدر کا عہدہ رکھنے کی اہل ہیں، الیکشن کمیشن


Maryam Nawaz to remain Vice President of her father's party PML(N): Election Commission

الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز کو پارٹی کے نائب صدر کا عہدہ رکھنے کیلئے اہل قرار دیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے منگل کو  اسلام آباد میں اپنا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب ،ملیکہ بخاری، کنول شوزب اور جویریہ ظفر نے الیکشن کمیشن کے پاس ایک درخواست جمع کرائی تھی جس میں اس بنیاد پر مریم نواز کو پارٹی کے نائب صدر کے عہدے سے ہٹانے کی استدعا کی گئی تھی کہ وہ بدعنوانی کے مقدمے میں عدالت سے سزا یافتہ ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.