دنیا کا بہترین ملک جہاں آپ جانا چاہیں گے



گھومنے پھرنے کیلئے دنیا کے دس بہترین ممالک کون سے ہیں؟ ورلڈاکنامک فورم نے دوہزار انیس کی فہرست جاری کردی۔ اس درجہ بندی کے لیے قدرتی حسن، ثقافت، انفرا اسٹرکچر ، ٹرانسپورٹر، اس ملک کی نیشنل ٹورزم پالیسی اور  ماحول (تحفظ سے لیکر صفائی تک) کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

  دنیا کے ایک سو چالیس ممالک میں جن دس ممالک کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں اسپین کو سیاحت کے لیےسب سے بہترین ملک قرار دیا ہے۔  فرانس  دوسرے جبکہ جرمنی تیسرے نمبر پر ہے۔ جاپان ،امریکا اور برطانیہ بالترتریب چوتھے،پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔ برطانیہ گزشتہ سال کی فہرست میں پانچویں نمبر پر تھا۔ فہرست میں آسٹریلیا کا نمبر ساتواں ہے جبکہ اٹلی آٹھویں نمبر پر ہے۔ کینیڈا نویں جبکہ خوبصورترین ممالک میں ایک سوئٹزرلینڈ ٹاپ ٹین میں آخری نمبر پر براجمان ہے۔

 ورلڈکپ اکنامک فورم نے سیاحت کے لیے موزوں آخری  دس ممالک کی فہرست بھی ترتیب دی ہے۔ باالفاظ دیگر یہ وہ ممالک ہیں جہاں نہیں جانا چاہیئے۔ ان میں  شورش زدہ خلیجی ملک یمن کا پہلا نمبر ہے۔ چاڈ، لائبیریا، برونڈی، کانگو، موریطانیہ، انگولا، ہیٹی، برکینافاسو اور سیرا لیون شامل ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.