اژدھے اور مگرمچھ کے ساتھ ویڈیوز پر رابی پیرزادہ کا چالان


محکمہ جنگلی حیات  نے  اژدھے، مگرمچھ  اور سانپ رکھنے پر گلوکارہ  رابی پیرزادہ  کا چالان  کرکے  لاہور  کی عدالت میں پیش کردیا۔ چالان  کے مطابق گلوکارہ نے  مگرمچھ  رکھ کر وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے،  کارروائی سوشل میڈیا  پر  ویڈیو دیکھ کر کی گئی۔

  دوسری جانب رابی پیرزادہ نے چالان کو غیرقانونی قرار دیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام میں گلوکارہ نے کہا ہے کہ محکمہ جنگلی حیات ثابت نہ کرسکا کہ ان کے پاس سانپ یا مگرمچھ ہے، وہ صرف ان جانوروں کو پالنے والوں کی مالی معاونت کرتی ہیں،  اس لیے گزشتہ پانچ برسوں میں ان کی متعدد ویڈیوز میڈیا میں آئیں جن میں اژدھے اور مگرمچھ ہیں۔ 


کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.