منیرہ مرزا کون؟



 منیرہ مرزا برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے دفتر میں ڈائریکٹر آف پالیسی کی حیثیت سے کام کررہی ہیں۔ انہوں نے رواں سال چوبیس جولائی کو چارج سنبھالا۔ وہ بورس جانسن کے ساتھ بطور ڈپٹی میئر بھی کام کرچکی ہیں جب برطانوی وزیراعظم لندن کے میئر تھے۔

پاکستانیوں کے لیے دلچسپی کی خبر یہ ہے کہ برطانوی میڈیا کے مطابق کنزرویٹیو پارٹی منیرہ مرزا کو ممکنہ طور پر دوہزار  بیس  میں لندن کے میئر کے انتخاب میں لیبر پارٹی کے پاکستانی نژاد  صادق خان کے مقابلے میں امیدوار کے طور پر میدان میں اتارے گی اس طرح صادق خان یا منیرہ مرزا دونوں صورتوں میں میئر پاکستانی نژاد برطانوی شخصیت ہوں گی۔

منیرہ مرزا نے دوہزار بارہ کے لندن اولمپک پیرا لمپک میں ثقافتی منصوبہ بندی کی سربراہی کی۔  انھوں نے کئی منصوبےشروع کیے جن  میں  چوبیس ملین پاؤنڈ  لندن سکول ایکسیلنس فنڈ، لندن کریکلم اور کریٹیو انٹرپرائز زونز شامل ہیں۔ لندن کی ڈپٹی میئر بننے سے پہلے منیرہ مرزا نے آرٹس اور رفاعی اداروں کے لیے کام کیا جن میں ٹیٹ ماڈرن، پالیسی ایکسچینج اور رائل سوسائٹی آف آرٹس شامل ہیں۔

منیرہ مرزا انیس سو اٹھہتر میں برطانوی شہر اولڈہیم میں پیدا ہوئیں۔ اولڈہیم میں پاکستانی نژاد برطانوی کثیرتعداد میں رہتے ہیں انہوں نے  بریز ہل اور اولڈ ہیم اسکول سے تعلیم حاصل کی۔ یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے مینز فیلڈ کالج سے انگریزی ادب  میں گریجویشن کیا۔  دوہزار نو میں یونیورسٹی آف کینٹ سے سماجیات میں پی ایچ ڈی کیا۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.